ابنا: اقوام متحدہ میں عراق کے نمائندے محمد علی الحکیم نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عراق کی حمایت، صرف بیان جاری کئے جانے تک محدود نہیں رہنی چاہیئے اسلئے کہ اس قسم کی حمایت، عراق سے داعش دہشتگرد گروہ کا صفایا کرنے اور یا اس گروہ کیلئے مالی امداد کے ذرائع کی روک تھام کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوگی۔ انھوں نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے زیرقبضہ علاقوں میں ہونے والے بہیمانہ قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ کے سفّاکانہ اقدامات کے نتیجے میں اب تک دس لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے نو جون کو عراق کے بعض شمالی علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے عراق کے حّصے بخرے کرنے کی دھمکی دی ہے۔جبکہ اس دہشتگرد گروہ نے عراق کے وسطی اور شمالی علاقوں میں پیش قدمی کرکے ریکارڈ توڑ جرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔
.......
/169